4 فروری، 2015، 2:11 PM

صدر حسن روحانی

ایرانی قوم کودھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا کوئی خوف نہیں

ایرانی قوم  کودھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا کوئی خوف نہیں

مہر نیوز/4 فروری/ 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اصفہان میں ایک عظیم عوامی اجمتاع سے خطاب میں امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم کی کوئی ضرورت نہیں ، تم نے ایٹم بم بنالیا ہے کیا تم ایٹم بم کے ذریعہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت اور مغربی ممالک کو سکیورٹی فراہم کرسکے ہو؟ ایران ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ایرانی قوم کو دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اصفہان میں ایک عظیم عوامی اجمتاع سے خطاب  میں امریکی حکام کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم کی کوئی ضرورت نہیں ، تم نے ایٹم بم بنالیا ہے کیا تم ایٹم بم کے ذریعہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت اور مغربی ممالک کو سکیورٹی فراہم کرسکے ہو؟ ایران ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ایرانی قوم کو دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم گذشتہ 36 برسوں میں مختلف نشیب و فراز سے گزر چکی ہے اور مغربی ممالک کی پابندیوں کے باوجود اپنے اعلی و ارفع اہداف کی جانب گامزن ہے ۔ایرانی قوم نے پابندیوں کے باوجود  مختلف میدانوں میں شاندار ترقی حاصل کی ہےاس کا ایک نمونہ فضا میں سیٹلائٹ روانہ کرنا ہے۔ ایرانی صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو ایٹم بم کی ضرورت نہیں تمہارے پاس ایٹم بم ہیں تم نے اسرائیل کو بھی ایٹم بم فراہم کئے ہیں، کیا تم ایٹم بم کے ذریعہ اپنی اور اسرائیل کی سکیورٹی فراہم کرسکے ہو؟ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں ایٹم بم کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس فداکار اور مؤمن قوم ہے۔ ہمارے پاس مؤمن اور مخلص جوان ہیں جو پابندیوں کے باوجود علم و سائنس کے میدان میں ترقی اور پیشرفت کی جانب بڑھ رہے ہیں ہمارے جوان آج فضاؤں پر اپنی کمندیں ڈال رہے ہیں ہم مکمل طور پر استقلال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ ایرانی قوم خوفزدہ ہونے والی قوم نہیں بلکہ وہ اپنے تمام وسائل کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی جانب گامزن رہےگی ۔

News ID 1849420

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha