23 مئی، 2018، 12:48 AM

ایرانی قوم وائٹ ہاؤس کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں

ایرانی قوم وائٹ ہاؤس کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ، ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہوجائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف  امریکی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ، ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہوجائےگی۔

صدر حسن روحانی نے کھیل اور ورزش کے اہلکاروں اور کھلاڑیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کی سرافرازی اور سربلندی کے لئے ہمیشہ تلاش و کوشش کی ہے ایرانی قوم امید اور نشاط اور باہمی اتحاد کے ذریعہ دشمن کے تازہ شوم منصوبوں کو ناکام بنادےگی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلامی سماج کی پیشرفت اور ترقی میں ہماری ماؤں اور خواتین کا بھی اہم نقش ہے۔

صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ پمپئو اور امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن کو واشنگٹن کے انتہا پسند قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی وائٹ ہاؤس میں دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ جمع ہوگیا ہے جو ایرانی قوم کومسلسل دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں پر کامیاب ہوجائےگی۔

News ID 1880896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha