مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ چار دہائیوں سے امریکی حکام ایرانی قومی رسومات ادا کرتے ہوئے ایرانی عوام کو فریب دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ عید نوروز کے موقع پر ایرانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں لیکن دوسری جانب سے پابندیوں میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت عید کے موقع پر پابندیوں کی صورت میں عیدی دیتے ہیں۔ ایرانی عوام اپنے دوست اور دشمن کو بخوبی جانتے ہیں۔ ان رسومات کی ادائیگی کے پیچھے مخفی اہداف بھی ایرانی عوام کی نظروں سے اوجھل نہیں ہیں۔
کنعانی نے کہا کہ رہبر معظم کی جانب سے سال کے نعرے کے تحت ایرانی حکومت اور عوام دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو بے اثر کردیں گے تاکہ امریکی ظالمانہ پابندیاں ناکام ہوجائیں اور ایرانی قوم کا مستقبل مزید روشن ہوجائے۔
آپ کا تبصرہ