11 نومبر، 2012، 7:58 PM

ایڈمیرل سیاری

ملک کی سمندری حدود پر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے

ملک کی سمندری حدود پر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے

مہر نیوز/ 11 نومبر/ 2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری حدود پر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل  حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری حدود پر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔انھوں نے نو شہر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تیس برس بالخصوص حالیہ چند برسوں کے دوران سمندری اور دریائی مفادات سے استفادہ کے امورپرسنجیدگي کےساتھ عمل کیا جارہا ہے ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق سمندری مفادات سے استفادہ کرنے کی پالیسیاں آئندہ دسیوں برسوں کے لئے واضح اور مشخص ہیں۔

سیاری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں نےاپنے مفادات کے لئے ہمیں سمندری حدود سے دور رکھنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے انھوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود میں دشمن کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دےگا۔

News ID 1741276

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha