22 اکتوبر، 2026، 8:19 PM

ریاض پر ڈرون حملہ؛ ظہران میں سعودی آرامکو کمپنی خالی کردی گئی

ریاض پر ڈرون حملہ؛ ظہران میں سعودی آرامکو کمپنی خالی کردی گئی

سعودی اتحاد کی جانب سے ریاض پر ایک نئے ڈرون حملے کی اطلاع دیے جانے کے بعد، سعودی تیل کمپنی آرامکو نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ظہران میں واقع کمپنی کے مرکزی دفتر کو خالی کر دیں اور گھر سے اپنا کام جاری رکھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سعودی آرامکو نے اپنے ملازمین سے ظہران میں واقع کمپنی کے مرکزی دفتر کو خالی کرنے اور گھر سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے آج صبح ریاض کی فضائی حدود میں ایک ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔

عرب ذرائعِ ابلاغ نے بھی اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے۔

واضح رہے یمن کی مسلح افواج کی جانب سے ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حملوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی، متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

News ID 1942292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha