1 جولائی، 2025، 4:57 PM

تہران میں اسرائیلی جاسوس گرفتار

تہران میں اسرائیلی جاسوس گرفتار

تہران پولیس نے حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہوئے اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران پولیس نے مشکوک حرکات پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تہران پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ایک شخص کو انٹیلی جنس نگرانی کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے تہران کے بعض حساس مقامات کی لوکیشنز بھیجی ہیں اور بازار کی حالت اور اشیائے خورد و نوش کی تصویربرداری کی ہے۔

یہ شخص ملک دشمن نیٹ ورک اور صہیونی حکومت سے جڑا ہوا تھا۔

ملزم نے اپنے پیغامات میں صہیونی حکومت کے سربراہان سے اہم حکومتی اہلکاروں اور کلیدی مراکز کو نشانہ بنانے کی درخواست کی تھی۔

News ID 1934026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha