امریکہ میں یہودیوں کی عبادت گاہ پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور راہب سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور راہب سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سان ڈیاگو شہر کی یہودی عبادت گاہ میں پیش آیا ، مرنے والوں میں یہودی مذہبی رہنما بھی شامل ہے، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص پیدل چلتا ہوا عبادت گاہ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی ، حکام کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 19 سال ہے اور اس کا تعلق سان ڈیاگو سے ہی ہے، سان ڈیاگو کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ منافرت پر مبنی واقعہ ہے ۔پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا نام جان ارنِسٹ ہے جس کا تعلق انتہائی دائیں بازو سے ہے ۔

News Code 1890077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =