مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں کلہاڑی بردار شخص کی مسجد پر حملے کے دوران نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد معیز عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر میسیساگا میں واقع مسجد دار التوحید اسلامک سینٹر میں نماز فجر کے وقت 24 سالہ شخص نے کلہاڑی کے ساتھ نمازیوں پر حملے کی کوشش کی۔ مسجد کے پیش نماز کے مطابق ملزم کلہاڑی اور بیئر اسپرے لے کر آیا، بیئر اسپرے سے چند نمازی زخمی بھی ہوئے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا کہ ایک شخص تین نمازیوں پر بیئر اسپرے کرنے کی کوشش کررہا تھا جوکہ کلہاڑی اٹھایا ہوا تھا، لوگوں کے چیخنے پر نماز کی پہلی صف میں موجود لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے، اسی وقت ایک نمازی پیچھے مڑا اور اس نے حملہ آور کے ہاتھ سے کلہاڑی گرادی اور اسے پکڑلیا اور اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک پولیس نہ آگئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا نام محمد معیز عمر ہے جس کے خلاف چھ مقدمات درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
کینیڈا میں کلہاڑی بردار شخص کی مسجد پر حملے کے دوران نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے دہشت گرد معیز عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1910219
آپ کا تبصرہ