11 نومبر، 2023، 7:44 AM

کوئی بھی باضمیر انسان فلسطینیوں کا قتل عام دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا، ایرانی وزارت خارجہ

کوئی بھی باضمیر انسان فلسطینیوں کا قتل عام دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا، ایرانی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بیس لاکھ افراد کے محاصرے اور دس ہزار سے زائد بے گناہوں کی شہادت پر کہا ہے کہ باضمیر لوگ اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی نگرانی اور حمایت کے تحت فلسطینیوں کے قتل عام کا داغ اس کے دامن سے کبھی صاف نہیں ہوگا۔ غزہ میں بے گناہ عوام پر مظالم کے بعد دنیا کو سلامتی کونسل کے اقدامات کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے صہیونی حکومت کے حق میں ویٹو پاور کے استعمال کے بعد اسرائیل غزہ میں قتل عام روکنے اور جنگ بندی کے لئے آمادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ غزہ عالمی برادری کے لئے ایک امتحان ہے جس میں انسانی ضمیر کو آزمایا جارہا ہے۔ کوئی بھی شخص جس کا ضمیر زندہ ہو، غزہ میں بیس لاکھ لوگوں کا محاصرہ اور بے گناہوں کا قتل عام برداشت نہیں کرسکتا اور صہیونی حکومت کی جانب سے اسکولوں اور ہسپتالوں کو بمباری کرکے عوامی مقامات پر حملے کے بارے میں سکوت اختیار نہیں کرسکتا ہے۔

News ID 1919922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha