22 فروری، 2024، 10:02 AM

غزہ میں جنگ بندی، امریکی ویٹو صدی کا بدترین سفارتی سانحہ ہے، عبداللہیان

غزہ میں جنگ بندی، امریکی ویٹو صدی کا بدترین سفارتی سانحہ ہے، عبداللہیان

ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الجزائر کی جانب سے جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرنا رواں صدی کا سب سے بڑا اور بدترین سفارتی سانحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی ویٹو سے صہیونی حکومت کو وحشیانہ حملوں اور جارحیت کو جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ ملے گی۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ امریکہ کو اس سلسلے میں جوابدہ بنائے۔

News ID 1922085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha