11 نومبر، 2023، 7:49 AM

اسرائیل یقینی طور پر تباہ ہوجائے گا، جنرل سلامی

اسرائیل یقینی طور پر تباہ ہوجائے گا، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکہ صہیونی رجیم کو نہیں بچا سکتا اور یہ رجیم یقینی طور پر تباہ ہو جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں کم از کم 1500 صیہونیوں پر حملہ کیا (الاقصی طوفان آپریشن کے دوران) تو اس دوران ایک بھی فلسطینی مجاہد شہید نہیں ہوا اور تمام اسرائیلی ہتھیاروں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ صیہونیت کے لیے اپنے وحشیانہ جرائم کے سبب زندہ رہنا ممکن نہیں ہے جب کہ اس کے دشمن (فلسطینی مزاحمت) مضبوط ارادے کے ساتھ باقی رہیں گے اور صیہونی رجیم حتمی طور پر نابود ہوجائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی ڈیٹرنس کی صلاحیت کمزور پڑ چکی ہے اور امریکہ اس رجیم کو نہیں بچا سکتا، وہ ضرور مٹ جائے گی۔

News ID 1919923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha