5 ستمبر، 2022، 9:35 AM

اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور،مردان،ایبٹ آباد،صوابی ،شبقدراوردیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزافغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن میں زمین کی 10 کلومیٹرگہرائی میں تھا۔

News ID 1912271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha