22 نومبر، 2022، 5:45 PM

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں گذشتہ روز آنے والے 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی، مرنے والوں میں بیشتر اسکول کے طلبا شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی اور 151 لاپتا ہیں۔

زلزلے سے 22 ہزار عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے 58 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے قصبے سیانجر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

News Code 1913304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha