4 اگست، 2022، 3:07 PM

ایرانی مذاکراتی ٹیم ویانا پہنچ گئی

ایرانی مذاکراتی ٹیم ویانا پہنچ گئی

ایرانی مذاکراتی وفد علی باقری کی سربراہی میں کچھ گھنٹے پہلے ویانا پہنچ گیا جہاں پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کئے جائیں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق، اب سے کچھ گھنٹے پہلے ایران کی جوہری معاہدے کا مذاکراتی وفد علی باقری کی سربراہی میں آسٹریا کے در الحکومت ویانا پہنچ گیا ہے۔ مذاکراتی وفد پابندیوں کی منسوخی کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھائے گا۔ 
اس ضمن میں آج ایرانی نمائندوں اور عالمی طاقتوں کے درمیان مختلف سطح کی باہمی گفتگو انجام پائے گی۔

اس موقع پر باقری کنی نے کہا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے کے شراکت داروں کی فراخدلی سے پیش کردہ موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 

دوسری جانب ایرانی اور روسی مذاکرات کاروں نے آسٹریا کے شہر ویانا میں کچھ ہی دیر پہلے بات چیت شروع کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مذاکرت کے نئے دور کے وقت کے بارے میں باہمی اتفاق حاصل ہونے کا امکان ہے

واضح رہے کہ یورپی یونین کے نمائندہ اینرک مورا بھی ویانا پہنچ رہے ہیں۔ دونوں مذاکرات کار 7 برس قبل ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں ابتدائی بات چیت کریں گے۔

ہمیں ٹوئٹر پر فالو کریں twitter

News ID 1911844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha