مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عالمی جوہری ایجنسی کے درمیان ویانا میں مذاکرات کا تیسرا دور منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی نمائندے رضا نجفی نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے تیسرے دور اس نکتے پر بات چیت کی گئی کہ اسرائیل اور امریکہ کے حالیہ حملوں کے بعد ایران اپنے ایٹمی معاہدوں پر کس طرح عمل کرے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی ہدایات کو بھی اس سلسلے میں مدنظر رکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت ایران اور عالمی جوہری ایجنسی کے درمیان مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم قدم ہے۔
آپ کا تبصرہ