ایران اور مشترکہ ایٹمی معاہدے مین شریک ممالک کے درمیان بات چیت مثبت رہی

عالمی ادارے میں روس کے مندوب میخائل الیانوف کا کہنا ہے ایران اور عالمی طاقتوں کیساتھ آج جوہری معاہدے پر ہونے والی بات چیت درست سمت میں گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی روسیا الیوم  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارے میں روس کے مندوب میخائل الیانوف کا کہنا ہے ایران اور عالمی طاقتوں کیساتھ آج جوہری معاہدے پر ہونے والی بات چیت درست سمت میں گامزن ہے۔  اطلاعات کے مطابق ایران نے آئندہ اجلاس ویانا میں 6 اپریل کو منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یو این اٹامک واچ ڈاگ میں روسی مندوب میخائل الیانوف کا کہنا ہے کہ ایران  اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونےوالا ورچوئل اجلاس مثبت رہا۔ بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ 

انہوں نے کہا کہ تاحال بات چیت درست سمت میں گامزن ہے ۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق آئندہ ورچوئل اجلاس 6 اپریل کو ویانا میں ہوگا۔

News Code 1905928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =