پاکستان کا آئین اور انسانی حقوق کا عالمی منشور ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے

مرکزی سربراہ عزاداری کونسل پاکستان نے جیکب آباد کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی عزاداری مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے۔ لہذا اس عبادت کے خلاف درج ہونے والے مقدمات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں ایف آئی آر ہمیشہ جرم پر ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی عزاداری مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے۔ لہذا اس عبادت کے خلاف درج ہونے والے مقدمات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں ایف آئی آر ہمیشہ جرم پر ہوتی ہے جبکہ عزاداری اور ذکر حسین علیہ السلام جرم نہیں بلکہ عبادت ہے۔ عبادت کو جرم کا درجہ دیکر ایف آئی آر کرنے والے مجرم ہیں۔ پاکستان کا آئین اور حقوق انسانی کا عالمی منشور ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ لہذا عزاداری کے خلاف کالے قانون اور بے جا پابندیاں ملت جعفریہ کسی صورت میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ پنجاب حکومت عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے ایام عزا میں عزاداروں سے مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سبیل نئی مجلس پر پابندی بلاجواز ہے پانی پلانا عظیم عبادت ہے اور اس پر اعتراض کرنے والے گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں کون سا قانون ہے جو لوگوں کو پانی پلانے سے روکتا ہے پیاسے انسانوں کو پانی پلانے والے عظیم عبادت انجام دے رہے ہیں لہذا ہم سب کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے لئے ایام عزا میں فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کرے ایک ایسے وقت میں جب حکومت اور مقتدر حلقے کے دہشت گردوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور اسی ہزار 80 ہزار شہداء کے مقدس خون پر سودے بازی ہو رہی ہے ایسے میں سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں وارثان شہداء کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لیڈیز کے اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ حکومت اور محکمہ پولیس کے پاس مطلوبہ تعداد میں لیڈیز پولیس موجود نہیں ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے  لئے لیڈیز پولیس کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایام عزا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہائی افسوس ناک ہے خصوصا رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خطرناک ہے۔ جہاں جہاں مجالس اور عزاداری کے پروگرامز ہیں وہ لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رات کی لوڈشیڈنگ بہت بڑا سیکورٹی رسک ہے۔ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث عزاداری جلوسوں کے روٹس پر پانی کھڑا ہے لہذا نکاسی آب کا مسئلہ حل کرتے ہوئے جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کیا جائے۔

News Code 1911792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha