20 جولائی، 2022، 10:10 AM

بھارتی سپریم کورٹ نے نوپورشرما کو گرفتار کرنے سے روک دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے نوپورشرما کو گرفتار کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پولیس کو بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو گستاخانہ بیان پر 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

مہر خبررسان ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سپریم کورٹ نے پولیس کو بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو گستاخانہ بیان پر 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے نوپور شرما کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا کہ اگلی سماعت یعنی 10 اگست تک نوپور شرما کے خلاف مزید کوئی اور ایف آئی آر درج نہ کی جائے اور نوپور شرما کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے کہ گستاخانہ بیان پر نوپورشرما کے خلاف دہلی، مہاراشٹر، تلنگانہ، مغربی بنگال، کرناٹک، اتر پردیش، جموں و کشمیر اور آسام میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور گرفتاری کے ڈر سے بی جے پی کی ترجمان روپوش ہیں۔

نئی دہلی پولیس نے کئی بار نوپورشرما کے گھر پر چھاپے مارے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

News ID 1911642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha