مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں متنازع بیان کے ردعمل میں جمعہ کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا۔
احتجاج کے شرکاء نے نوپورشرما کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے ہندوستان کی حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف اٹھائے جانے والے غلیظ اقدامات اور مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
شرکاء نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ہم مسلمان اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کی گئی کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، احتجاج میں کئي اسلامی ممالک کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ