28 جولائی، 2025، 1:10 PM

یورپی ٹرائیکا کو اسنیپ بیک میکانزم استعمال کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، ایران

یورپی ٹرائیکا کو اسنیپ بیک میکانزم استعمال کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا جوہری معاہدے کے تحت پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے کے مجاز نہیں اور ایسے کسی اقدام پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کے مجاز نہیں اور اگر انہوں نے ایسا کوئی اقدام کیا تو ایران کی طرف سے سخت اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ یورپی ممالک اس میکانزم کو ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے بطور آلہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے پاس اس میکانزم کے استعمال کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کریں تو نہ صرف ایرانی حکومت بلکہ عوامی اور علمی حلقوں کی طرف سے بھی شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اور یورپ کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کا ایک مرحلہ استنبول میں ہوا۔ ان مذاکرات میں جوہری معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے پر گفتگو کی گئی ہے۔

News ID 1934541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha