16 نومبر، 2025، 2:26 PM

حساس جوہری معلومات تک آئی اے ای اے کی رسائی، ایران کا دوٹوک اعلان

حساس جوہری معلومات تک آئی اے ای اے کی رسائی، ایران کا دوٹوک اعلان

ایران کے جوہری مذاکرات کار نے عالمی جوہری ایجنسی کو ملک کی حساس جوہری معلومات تک رسائی دینے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جوہری مذاکراتی وفد کے مشیر سید محمد مرندی نے کہا ہے کہ تہران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ غیرضروری اور حساس جوہری معلومات شیئر نہیں کرے گا، کیونکہ ماضی میں معلومات کے افشا ہونے کے سنگین خدشات سامنے آچکے ہیں۔

مرندی نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور یورپ اب ایران پر عملی دباؤ ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں رہے کیونکہ کئی دہائیوں سے جاری ناکام سفارت کاری، وعدہ خلافیوں اور غیر مؤثر دباؤ نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کی دھمکیاں بھی بے اثر ثابت ہوئیں، کیونکہ ایرانی عوام اور حکمران حلقوں نے محسوس کیا کہ یورپ کے پاس کوئی حقیقی اثر و رسوخ باقی نہیں رہا۔

مرندی کے مطابق ایران نے ہمیشہ جوہری معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، جبکہ امریکا اور یورپ نے مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے آئی اے ای اے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب ایجنسی پر مکمل اعتماد نہیں کرتا، کیونکہ ماضی میں حساس جوہری معلومات امریکا اور اسرائیل تک پہنچنے کے شواہد موجود ہیں۔ تہران کسی بھی معلومات کی فراہمی سے پہلے اس کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی چاہتا ہے۔

مرندی نے کہا کہ مغربی دباؤ، پابندیاں، اسنیپ بیک میکانزم اور حملے کی دھمکیاں اب ایران کے لیے بے معنی ہوچکی ہیں، کیونکہ تہران نے روس، چین اور دیگر برکس ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرلیے ہیں۔

انہوں نے یورپ پر امریکی پالیسی کی اندھی تقلید کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران پر یورپی خاموشی نے بھی اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مرندی نے واضح کیا کہ مغرب کی قراردادیں یا بیانات ایران کی پالیسی پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتے، کیونکہ تہران اپنی قومی سلامتی کو ترجیح دیتا ہے اور اس حوالے سے بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتا۔

News ID 1936525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha