مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں ایران کے نمائندے نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
نمائندے نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے جنوبی افریقی کوششوں کی حمایت ضروری ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت سے تحقیقات کی اپیل کی تھی۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ فلسطینی اسرائیل کے خلاف اپنے جائز حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ