مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شام پر غاصب صہیونی حکومت کے جارحانہ اور بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کو غاصب صہیونی حکومت سمیت تکفیری دہشت گردی اور ان کے حامیوں کے خلاف ایک بہادر اور ذمہ دارانہ جنگ میں ایرانی قوم کی جدوجہد قرار دیا۔
کنعانی نے ان عظیم شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ان کی خدمت میں تسلیت و تہنیت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کا شام پر حملہ اس ملک کی خود مختاری، سالمیت، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کو تقویت دینے کا تسلسل ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یقیناً جام شہادت نوش کرنے والے ان عظیم شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران ایسے جارحانہ اور مجرمانہ اقدامات کی سیاسی اور قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ غاصب اسرائیلی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا جواب مناسب وقت اور جگہ پر دینے کا حق رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ