2 اپریل، 2023، 8:53 PM

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ آئندہ چند دنوں میں ملاقات کریں گے

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ آئندہ چند دنوں میں ملاقات کریں گے

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کے مابین آج ٹیلیفونک گفتگو میں آئندہ چند دنوں میں ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی (واس) کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں آئندہ چند دنوں میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ نے دو طرفہ ملاقات کے وقت پر بات چیت کرتے ہوئے ملاقات کے وقت کا تعین کیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فیصل بن فرحان اور امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کیلئے درپیش چیلنجوں سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بیجنگ میں ہونے والے حالیہ سہ فریقی معاہدے کے بعد مستقبل کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

News ID 1915658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha