27 ستمبر، 2022، 6:20 PM

پاکستان میں فوجی اہلکاروں کی شہادت؛ایران کا پاکستان کی حکومت، عوام اور مسلح افواج سے اظہار ہمدردی

پاکستان میں فوجی اہلکاروں کی شہادت؛ایران کا پاکستان کی حکومت، عوام اور مسلح افواج سے اظہار ہمدردی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں ایک سانحے کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے نتیجے میں بعض فوجی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے نتیجے میں پاکستانی مسلح افواج کے بعض اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان کی حکومت، عوام اور فوج بالخصوص حادثے میں جاں بحق ہونے اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور رحمت الہی کی دعا کی۔ 

News Code 1912482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha