مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی مسائل، باہمی دلچسپی کے امور اور اسی طرح خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل نیویارک میں حسین امیرعبداللہیان نے عراقع ، شام، کیوبا، لبنان، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، بیلا روس اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے اس سے پہلے اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کی تھی۔
امیر عبداللہیان نے گزشتہ ہفتہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کی شرکت کیلئے امریکی شہر نیویارک کا دورہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ