26 ستمبر، 2022، 11:33 PM

پاکستانی نامزد وزیر خزانہ لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستانی نامزد وزیر خزانہ لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان واپس پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں کے بعد لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کرگیا۔وزیراعظم کے ساتھ لندن سے ن لیگی رہنما، سینیٹر اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار، موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار کل سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے اور بدھ کو بطور وزیر خزانہ عہدہ سنبھالیں گے۔

ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان پہنچا ہوں، پارٹی قیادت نے بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو معاشی بھنور سے نکالیں گے، پاکستان کو معاشی بھنور سے 1999ء اور 2013-14ء کی طرح نکالیں گے، بہت امید ہے ہم مثبت معاشی ڈائریکشن میں جائیں گے۔

قبل ازیں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کے لیے آیا تھا آج اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔

News ID 1912476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha