تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،23 بچوں سمیت34 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیرسینٹر میں فائرنگ سے23 بچوں سمیت 34افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی میڈیا سے نقل کیاہےکہ تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں فائرنگ کے واقعے میں 23 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ چائلڈ ڈے کئیر سینٹر میں کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔

فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

News Code 1912569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha