بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،سرچ آپریشن جاری

بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے فوری بعد گرکرتباہ ہوا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سات افراد سوار تھے۔ جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو لے کر جا رہا تھا جو ممکنہ طورپر تکنیکی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

News Code 1912706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha