2 جولائی، 2022، 10:06 PM

امریکی سازش اور یہاں کے میر جعفروں نے مل کر منتخب حکومت کو ہٹایا، سابق پاکستانی وزیراعظم

امریکی سازش اور یہاں کے میر جعفروں نے مل کر منتخب حکومت کو ہٹایا، سابق پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمارے لیڈرکہتے ہیں ہم بھکاری ہیں اس لیےامریکا کی غلامی کررہے ہیں دوسراکہتا ہے ہم وینٹی لیٹر پر ہیں اس لیے امریکا کی غلامی کررہے ہیں پاکستان کو بھکاری ان دو خاندانوں نے بنایا جنہوں نے 30 سال حکومت کی۔

مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کہاکہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ عوام سے خطاب کے دوران پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تم چاہتے ہو ہم اپنے اداروں اور عدلیہ کے خلاف کھڑے ہوجائیں لیکن جان لو کہ قوم بھی میری ہے اور پولیس بھی میری ہے، میں ایک مقصد کے لیے نکلا ہوں اور یہ کہ امپورٹڈ حکومت نامظور۔

انہوں نے کہا کہ قوم بھی اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، آصف علی زرداری کے اثاثے ملک سے باہر جبکہ نواز شریف کے بیٹے ملک سے باہر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جب روپے کی قدر گرتی ہے تو انکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے 26 مئی کی صبح دھرنا نہ دینے کے فیصلے سے متعلق کہ کہا کہ اس دن شام کو انتشار ہونا تھا، پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑا ہونا تھا، اگر اس وقت میں دھرنا دے دیتا تو ملک میں انتشار ہوتا جس کا ان کو فائدہ ہوتا، پولیس چھاپے نہ مارتی، شیلنگ نہ کرتی تو عوام کا سمندر اسی طرح آنا تھا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمارے لیڈرکہتے ہیں ہم بھکاری ہیں اس لیےامریکا کی غلامی کررہے ہیں دوسراکہتا ہے ہم وینٹی لیٹر پر ہیں اس لیے امریکا کی غلامی کررہے ہیں پاکستان کو بھکاری ان دو خاندانوں نے بنایا جنہوں نے 30 سال حکومت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے تو پوری قوم کو ذلیل کرتا ہے میں چاہتا ہوں کہ میری قوم خود دار ہو اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو اور کسی ملک کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائے.

News Code 1911431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha