مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی شہر اٹک کی عدالت نے صحافی عمران ریاض کو مقدمے میں رہا کردیا تاہم رہائی کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے باہر موجود چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا۔پولیس عمران ریاض کو لے کرچکوال روانہ ہوگئی۔
اس سے قبل اٹک کی عدالت کے فاضل جج نے چکوال پولیس کی عمران ریاض کوحوالے کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔فاضل جج نے چکوال پولیس کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چکوال پولیس نے مروجہ قانونی طریقے کار اختیار نہیں کیا۔ عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر رضا کارانہ طورپر چکوال پولیس کو گرفتاری دے دی۔ عمران ریاض کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن کے پولیس ترجمان نے چکوال پولیس کی جانب سے عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کیخلاف ایف آئی آر پہلے سے درج ہے لیکن اسکو سیل رکھاگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ