12 جولائی، 2022، 6:33 PM

امریکہ کی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی/ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے، عمران خان

 امریکہ کی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی/ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں یزید ہوتے ہیں جو خوف ،دہشت پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں، سب سے بڑا بت خوف کا ہے، قوم سے کہتا ہوں اسے توڑنا ہے کسی سے نہ ڈرنا، ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی آزادی کیلیے آزاد خارجہ پالیسی کے تحت پوری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں بھکر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں نے دھاندلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ساتھ ملایا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کتنی بار مریم اور حمزہ ککڑی کے پاس گئے تھے، پاکستانیو! ہوشیار ہوجاؤ، اب یہ چور دھاندلی کیلیے اترے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ انھوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے، کیونکہ شریف خاندان کی خاصیت ہے کہ یہ ایمانداری سے کچھ نہیں کرسکتے، چیف الیکشن کمشنر بتاؤ کس طرح دھاندلی کررہے ہو؟ مجھے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایک مسٹر ایکس ہے جس کو چوروں کو جتوانے کا حکم ملا ہوا ہے اور اب مجھے خبر ملی ہے کہ مسٹر ایکس نے ایک مسٹر وائی کو ملتان پہنچا دیا ہے، دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بتانا چاہتاہوں عوام الیکشن میں پھینٹی لگائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں یزید ہوتے ہیں جو خوف ،دہشت پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں، سب سے بڑا بت خوف کا ہے، قوم سے کہتا ہوں اسے توڑنا ہے کسی سے نہ ڈرنا، ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی آزادی کیلیے آزاد خارجہ پالیسی کے تحت پوری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں، میں امریکا کو جانتا ہوں ہم امن میں آپ کے ساتھ ہیں جنگ میں نہیں، دوستی کیلیے تیار ہیں مگر غلامی کیلیے کبھی کھڑے نہیں ہونگے۔

News ID 1911543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha