مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے، عمران خان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔

مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے شہر لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میرا ایشو نہیں رہا ۔ آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہیں، ان کے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔ مجھے اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔ جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بات صرف الیکشن پر ہوسکتی ہے۔ معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہے۔

News Code 1911486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha