مہر نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر عمر نے سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔اسد عمر نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کل ملک بھر میں آزادئ اظہار کو دبانے کی کوشش کیخلاف احتجاج کریں گے۔
درایں اثناؑ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافی کی گرفتار عمران ریاض کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کے سامنے جھکانے کیلئے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جارہا ہے، یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم و صحافت (میڈیا) یکجا ہوکر اس فسطائیت کیخلاف کھڑے ہوں۔
آپ کا تبصرہ