مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نو منتخب صدر نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے
جناب آقائے سید حسن نصر اللہ
سیکریٹری جنرل حزب اللہ لبنان
آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اسلامی جمہوری ایران کے صدر کی حیثیت سے مجھے موصول ہوا۔
اسلامی جمہوری ایران ہمیشہ سے مقاومت کا حامی رہا ہے اور امام خمینی کے ارمان اور رہبر معظم کی فرمائشات کی روشنی اس حمایت کو جاری رکھے گا۔
مجھے اطمینان ہے کہ مقاومتی تنظیمیں صہیونی حکومت کو اجازت نہیں دیں گی کہ وہ فلسطینی مظلوم پر ظلم جاری رکھے اور جنگ کا دائرہ خطے کے دوسرے ممالک تک بڑھائے۔
آپ کی دعائے خیر کا نہایت مشکور ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مقاومتی مجاہدین کو سرفراز اور لبنانی قوم کو ترقی عطا کرے
مسعود پزشکیان
نومنتخب صدر ایران
آپ کا تبصرہ