10 جولائی، 2024، 11:57 PM

مظلوم فلسطینیوں کی وسیع حمایت جاری رکھیں گے، نومنتخب ایرانی صدر کا اسماعیل ہنیہ کے نام پیغام

مظلوم فلسطینیوں کی وسیع حمایت جاری رکھیں گے، نومنتخب ایرانی صدر کا اسماعیل ہنیہ کے نام پیغام

نومنتخب ایرانی صدر نے حماس کے اعلی رہنما کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے حمایت جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام اپنے پیغام میں فلسطینی عوام اور مقاومت کی کامیابی تک ایران اپنی وسیع حمایت جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جناب اسماعیل ہنیہ

سربراہ سیاسی دفتر حماس فلسطین

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

صدارتی انتخابات میں کامیابی کی مناسبت سے آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

اسلامی جمہوری ایران امام خمینی کی فرمودات اور رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں فلسطینی قوم کو نسل پرست اور غاصب صہیونی حکومت پر فتح حاصل ہونے تک ان کی حمایت کو اپنا اسلامی اور انسانی وظیفہ سمجھتا ہے اور اس حمایت کو جاری رکھے گا۔

مجھے اطمینان ہے کہ فلسطینی قوم کی استقامت اور مجاہدین کی قربانی کے نتیجے میں فلسطین کو اللہ کے فضل سے فتح نصیب ہوگی۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ فلسطینی عوام کو عزت و آزادی، مجاہدین کو فتح اور شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔

مسعود پزشکیان

News ID 1925337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha