مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی انصار اللہ کے جنگی اطلاعات کے محکمے نے صیہونی حکومت پر میزائل اور ڈرون حملوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔
ان حملوں کے آغاز میں یمنی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم لہرایا گیا اور غزہ کی حمایت میں اللہ اکبر جب کہ امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ روز غاصب صیہونی حکومت پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا: فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں یہ تیسرا آپریشن ہے اور یہ حملے جاری رہیں گے اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
آپ کا تبصرہ