12 فروری، 2016، 7:53 PM

قطر کے بادشاہ انقرہ پہنچ گئے

قطر کے بادشاہ انقرہ پہنچ گئے

قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الشروق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق امیر قطر انقرہ میں ترکی کے صدر اردوغان کے ساتھ علاقہ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قطر کے 33 سالہ بادشاہ گذشتہ 18 ماہ میں 6 بار ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔

News ID 1861785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha