26 اکتوبر، 2026، 12:02 PM

بحری قزاقی، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، بقائی کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

بحری قزاقی، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، بقائی کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران پر بحری جہازوں پر حملوں کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی صدر ماضی میں تجارتی جہازوں پر قبضے اور ان کے تیل کے کارگو کو لوٹنے پر فخر کا اظہار کرچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران پر بحری جہازوں پر حملوں کے امریکی وزیر خارجہ کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران پر بحری قزاقی کا الزام لگا رہا ہے، حالانکہ خود امریکی حکام اس عمل پر فخر کا اظہار کرچکے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر بحری جہازوں پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیریبین سی کے بحری قزاقوں کے دور کے بعد انہوں نے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

انہوں نے اس بیان کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر نے یکم مئی 2026 کو فخر کے ساتھ تجارتی جہازوں پر قبضے اور ان کے تیل کے کارگو کو لوٹنے کے بارے میں بات کی تھی۔ بقائی کے مطابق، امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں، بلکہ حقیقت میں ہم ایک طرح کے بحری قزاق ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید امریکی صدر کو یہ جان کر زیادہ خوشی نہ ہو کہ ان کے وزیر خارجہ اتنی جلدی بحری قزاق ہونے پر ان کے فخریہ بیان کو بھول گئے ہیں۔

News ID 1942370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha