5 دسمبر، 2008، 1:10 PM

خاویر سولانا

یورپی یونین کا بحری بیڑا صومالیائی قزاقوں کے خلاف کارروائی کرےگا

یورپی یونین کا بحری بیڑا صومالیائی قزاقوں کے خلاف کارروائی کرےگا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں کے چھوٹے جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا آئندہ ہفتے صومالیہ کے بحری قزاقوں کے خلاف آپریشن شروع کر دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں کے چھوٹے جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا آئندہ ہفتے صومالیہ کے بحری قزاقوں کے خلاف آپریشن شروع کر دے گا۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاویر سولانا نے کہاکہ یورپی یونین کے جنگی بحری جہاز پیر کو خلیج عدن میں پہنچیں گے اور 15 دسمبر کو وہاں پہلے موجود نیٹو فورسز کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یورپی یونین کے چھ جنگی اور تین طیارہ بردار بحری جہاز صومالیہ کے اطراف سمندری علاقوں میں پٹرولنگ کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد بحری قزاقوں کی کارروائیوں کو کنٹرول کرنا اور صومالیہ میں امدادی اشیا لے جانے والے سامان بردار جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ بحری قزاقوں نے رواں سال صومالیہ کے اردگرد سے اب تک سو جہازوں پر حملہ کیا جن میں سے 40 جہازوں کو اغوا کرنے میں کامیاب رہے۔ سمندر میں نیٹو کے جنگی جہازوں کے علاوہ امریکہ، ہند، روس اور ملائیشیا کے جنگی بحری جہاز پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

 

News ID 795389

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha