مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ برازیل کے صدر کی نئی مدتِ صدارت میں اسلامی جمہوری ایران اور وفاقی جمہوری برازیل کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کا تعاون فروغ پائے گا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینا، دونوں قوموں کے مفادات کے تحفظ، کثیرالجہتی نظام کے استحکام، ترقی کے فروغ اور عالمی امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔
ایرانی صدر نے اپنے پیغام کے اختتام پر لولا دا سلوا کے لیے ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کامیابی اور برازیل کی عظیم قوم کے لیے سربلندی، خوشحالی اور ترقی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ