30 مئی، 2025، 12:45 PM

ایران سے مذاکرات، ٹرمپ کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی ہم آہنگی ختم کرنے کا حکم

ایران سے مذاکرات، ٹرمپ کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی ہم آہنگی ختم کرنے کا حکم

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ فوجی ہماہنگی روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کسی ممکنہ اسرائیلی حملے کے باعث تہران کے ساتھ جاری مذاکرات کو خطرے میں نہ ڈالنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ فوجی ہم آہنگی روکنے کا حکم دیا ہے ل۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی ٹی وی چینل کان ۱۲ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سخت لہجے میں ایران پر یکطرفہ حملے کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے ایسے کسی بھی اقدام کو وقت کے لحاظ سے غیر موزوں قرار دیا اور کہا کہ یہ ممکنہ جوہری معاہدے کے حصول کے امکانات کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک امریکی عہدیدار نے بھی وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر اختلافات موجود ہیں۔

News ID 1933078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha