14 اپریل، 2024، 5:47 AM

اسرائیل کی رامون ایئربیس پر میزائلوں کی بارش

اسرائیل کی رامون ایئربیس پر میزائلوں کی بارش

صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی رجیم کی رامون ایئربیس پر سات میزائل داغے گئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صحرائے نیگیف میں واقع اسرائیلی رامون ایئربیس پر سات میزائل داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، پاسداران انقلاب اسلامی نے آج علی الصبح درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔
 

News ID 1923305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha