22 مارچ، 2023، 9:12 AM

صدر رئیسی کا رہبر معظم کو ٹیلیفون؛

حکومت مشکلات کے حل کیلئے پوری طاقت سے کوشش کرے گی، صدر رئیسی

 حکومت مشکلات کے حل کیلئے پوری طاقت سے کوشش کرے گی، صدر رئیسی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صدر رئیسی نے نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نئے سال میں معیشت اور عوامی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے، سال کے نعرے پر پوری طرح سے عمل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو نئے شمسی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حمایت اور رہنمائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوام کی زندگیوں میں رونق لانے کیلئے نئے سال کے نعرے پر پوری طاقت سے عمل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کی خدمت کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کامیابی کیلئے دعا کی۔

News ID 1915428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha