21 مارچ، 2023، 11:57 AM

عالمی رہنماوں کی جانب سے ایرانی صدر کو عید نوروز کی مبارکباد

عالمی رہنماوں کی جانب سے ایرانی صدر کو عید نوروز کی مبارکباد

بعض ممالک کے سربراہوں نے عید نوروز کے موقع پر اپنے پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عید نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نوروز، نئے سال اور بہار کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

روسی ایوان صدر کرملین ہاوس کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ عالمی جشن پوری دنیا کے بہت سے لوگوں کے لئے تاریخی، ثقافتی اور روحانی ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے اور موسم بہار کی آمد اور نئی زندگی کی امنگ اس کی علامت ہے۔

قرقیزستان اور لہستان، کے سربراہوں نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اور ایرانی عوام کو نوروز اور نئے ایرانی سال پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سال ایرانی قوم کی خوشحالی اور ترقی میں اہم ثابت ہو گا۔

تاجیکستان اور ازبکستان کے صدرور نے بھی نئے ایرانی سال 1397 ہجری شمسی اور جشن نوروز کی مناسبت سے اپنے ایرانی ہم منصب اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

News ID 1915411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha