عیدنوروز
-
ارمیہ جھیل پر سیاحوں کی آمد
نوروز کی تعطیلات کے پیش نظر، ایران بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد صوبہ آذربائیجان غربی میں واقع "ارمیہ جھیل" کی سیر سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
-
عوامی تعاون سے مہنگائی کو کنٹرول اور اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہیں، صدر رئیسی کا عید نوروز پر پیغام
ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں ملکی معاشی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور ماہرین کے تعاون سے اقتصادی ترقی اور مہنگائی پر کنٹرول کے سلسلے میں اچھے اقدامات کئے گئے ہیں۔
-
امیر عبداللہیان کی عید نوروز کے حوالے سے ایرانی قوم کو مبارک باد
وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں ایرانی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے قومی مفاد کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔
-
عید نوروز کے موقع پر رہبرمعظم انقلاب تہران میں عوام سے خطاب کریں گے
رہبرمعظم عیدنوروز کے موقع پر تہران کے حسینیہ امام خمینی میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
-
عراقی سربراہان کی جانب سے نوروز کا پیغام/عراق میں نوروز کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد
عراقی صدر اور وزیراعظم نے ایک پیغام میں نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن و سلامتی کی آرزو کی ہے۔
-
تبدیلی کیلئے قومی خود اعتمادی اور بیداری کی ضرورت ہے، رہبر معظم انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں زائرین اور مقامی لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مضبوط پہلوؤں کی تقویت اور کمزور پہلوؤں اور خامیوں کے خاتمے جیسی تبدیلی کو ملک کی بنیادی ضرورت بتایا۔
-
امریکی حکام کی طرف سے جاری نوروز کے پیغام میں ایرانی قوم سے دشمنی واضح ہے،ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا مستقل حصہ ہے جس کی عکاسی ہر سال، امریکی حکام کی جانب سے جاری نوروز کے پیغام میں بھی ہوتی ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی آج 4 بجے حرم امام رضا (ع) میں خطاب کریں گے
1402 ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا سالانہ خطاب کا حرم امام رضا(ع) کے غیر ملکی زائرین کے رواق(ہال) میں چار زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا۔
-
حرم حضرت امام رضا (ع) میں نئے ہجری شمسی سال کا آغاز، روح پرور مناظر
حرم امام علی رضا (ع) میں نئے شمسی سال 1402کا آغاز حرم مطہر رضوی کے نقاروں کی دلنشین آواز سے ہوا ،جشن نوروز کے اس پروگرام میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین و مجاورین نے شرکت کی۔
-
عالمی رہنماوں کی جانب سے ایرانی صدر کو عید نوروز کی مبارکباد
بعض ممالک کے سربراہوں نے عید نوروز کے موقع پر اپنے پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-
راولپنڈی میں نوروز کی تقریب/نوروز کی ثقافت میں قوموں کو جوڑنے کی صلاحیت موجودہے، ڈی جی خانہ فرہنگ
راولپنڈی میں تعینات ڈی جی خانہ فرہنگ ایران نے کہاکہ نوروزکی ثقافت میں قوموں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت موجودہے نوروز کی اس قدیم ثقافت کو معاشرے کی بہتری، قوموں کا بقائے باہمی اور ہم آہنگی کے قیام کے لئے منایا جاسکتا ہے۔
-
نئے سال میں حکومت وعدوں کی تکمیل کیلئے مزید کوشش کرے گی، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے کہا کہ نئے سال میں حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے مزید کوشش کرے گی اور ان وعدوں میں "لوگوں کی زندگی میں بہتری"، "کرپشن کے خلاف کارروائی"، "مہنگائی کو کنٹرول کرنا"، "پیداوار بڑھانا" اور "روزگار میں اضافہ" شامل ہے۔
-
ایرانی صدر کا نوروز کی مناسبت سے مختلف ممالک کے صدور کے نام مبارکبادی کا پیغام
ایک پیغام میں آیت اللہ رئیسی نے نوروز منانے والے ممالک کے سربراہان کو نوروز اور نئے شمسی سال 1402 کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔
-
نوروز، ایک قدیمی و روایتی تہوار
نوروز دنیا کے کم از کم 12 ممالک میں منایا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، آذربائیجان، ہندوستان، پاکستان، ازبکستان، قرقزستان، قازقستان، افغانستان، ترکمنستان، تاجیکستان اور عراق شامل ہیں۔
-
عید نوروز امید کا پیغام، رہبر معظم انقلاب
آغاز سال پر ایرانی نوروز اور اس موسم بہاراں کی عید کے تعلق سے کچھ نکات ہیں۔ ایک نکتہ اس قومی و ملّی عید کے ذکر و دعا و مناجات و روحانیت سے آمیختہ ہونا ہے۔
-
تبریز ٹرمینل پر نوروز کے مسافر
اس وقت ایرانی شمسی سال کے آخری ایام اور نوروز کے ایام قریب ہیں، ایسے میں ایرانی عوام عید کی چھٹیاں منانے مختلف شہروں کا رخ کر رہی ہے اور ایرانی تاریخی شہر تبریز کے ٹرمینل پر لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
-
قزوین میں عید نوروز کی مناسبت سے بازار میں عوام کا رش
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ قزوین میں نوروز کی مناسبت سے اشیاء کی خرید و فروش کے سلسلے میں لوگوں کی بازار میں چہل پہل کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی نوروز منانے والے ہمسایہ ممالک کو مبارکباد
نوروز 1402 شمسی کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے نوروز منانے والے ممالک میں اپنے ہم منصب وزراء کو الگ الگ پیغامات میں نوروز کی مبارکباد دی ہے۔
-
خرم آباد کے بازار میں عید نوروز کی مناسبت سے اشیاء کی خرید و فروش
صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں واقع بازار میں عید نوروز کی مناسبت سے اشیاء کی خرید و فروش کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ایران میں نوروز، تبریز کے بازاروں میں رونقیں
نوروز کے ایام کی آمد کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایرانی فرہنگ و ثقافت میں گھروں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی آغاز ہو جاتا ہے جبکہ لوگ بازار سے نئے کپڑے اور سامان بھی خریدتے ہیں۔