مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ایوان صدر کے دفتر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی صدر عبداللطیف رشید نے نوروز کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے نوروز کی مبارکباد پیش کی ہے۔عراقی صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، انہوں نے تمام عراقیوں کو نوروز اور نئے سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
عبداللطیف رشید نے مزید کہا کہ عید نوروز زندگی، اتحاد اور رواداری کی تجدید کا پیغام ہے اور ہم آرزو کرتے ہیں کہ نوروز اور بہار استحکام، سلامتی، دوستی اور پرامن بقائے باہمی، رواداری اور شہریوں کی خدمت اور کامیابیوں کو مزید تقویت ملنے کا باعث بنے۔
رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں عید نوروز کی مبارکباد دی۔
عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پوری عراقی قوم کو نوروز کی مبارکباد دی ہے۔
السودانی نے ہمسایہ اور دوست ممالک کے حکمرانوں اور عوام کو بھی نوروز کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے خدا سے سب کیلئے خیر و برکت، امن و امان اور ترقی کی دعا کی ہے۔
آپ کا تبصرہ