29 مارچ، 2025، 2:36 PM

اسرائیل کے خلاف "آپریشن وعدہ صادق III" کے عزم پر قائم ہیں، جنرل صفوی

اسرائیل کے خلاف "آپریشن وعدہ صادق III" کے عزم پر قائم ہیں، جنرل صفوی

رہبر معظم کے مشیر جنرل صفوی نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے خلاف 'آپریشن وعدہ صادق III' کے عزم پر قائم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم سینئر عسکری مشیر جنرل یحیی رحیم صفوی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایران "آپریشن وعدہ صادق III" کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

میجر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا اگر وعدہ صادق III ابھی تک پورا نہیں ہوا تو اسے منسوخ نہیں کیا گیا بلکہ اس میں دانشمندی کارفرما ہے۔

انہوں نے اس تاخیر کو ایک اسٹریٹجک فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دانستہ حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

صفوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو "دانشمند، بہادر، دور اندیش اور محتاط" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن آیت اللہ خامنہ ای کے فیصلے اور بصیرت کے مطابق مناسب وقت پر انجام دیا جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری نے کہا تھا کہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اتنا مضبوط کر لیا ہے کہ "آپریشن وعدہ صادق II" کے دوران استعمال ہونے والی طاقت کے مقابلے میں اب وہ دس گنا زیادہ طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال، ایران نے "آپریشن وعدہ صادق I اور II" کے ذریعے اپنی عسکری قوت کا مظاہرہ کیا، جو اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے تھے۔

یہ کارروائیاں سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے انجام دی گئیں، جس میں حساس اسرائیلی فوجی اور انٹیلی جنس اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا تھا۔

News ID 1931472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha