1 مئی، 2024، 11:13 PM

"وعدہ صادق آپریشن" انقلاب اسلامی کے تاریخی اور بے نظیر واقعات میں سے ایک تھا، جنرل سلامی

"وعدہ صادق آپریشن" انقلاب اسلامی کے تاریخی اور بے نظیر واقعات میں سے ایک تھا، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ "وعدہ صادق آپریشن" انقلاب اسلامی کے تاریخی اور بے نظیر واقعات میں سے ایک تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ "وعدہ صادق آپریشن" ایرانی عوام کے اقتدار اور طاقت کا ایک مظہر تھا۔

یوم استاد کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل پر حملہ کرکے شام میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی سے صہیونی حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی دنیا پر عیاں ہوگئی جبکہ وعدہ صادق آپریشن سے اس کی دفاعی طاقت کا پول کھل گیا اور دنیا کے سامنے خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ نصف صدی کے دوران دنیا کی سب سے بڑی طاقت کا بے مثال مقابلہ کیا ہے۔ ایران نے ایسے دشمن کا سامنا کیا جو دنیا کی معیشت، ثقافت، دفاع اور سیاست پر حکومت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ صادق آپریشن ایران کی تاریخ میں بے مثال کاروائی تھی جس سے ایرانی عوام کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ 

News ID 1923697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha