21 مارچ، 2023، 1:08 PM

آرمینیا کے وزیراعظم کیجانب سے رہبر معظم انقلاب اور صدر رئیسی کو نوروز کی مبارکباد

آرمینیا کے وزیراعظم کیجانب سے رہبر معظم انقلاب اور صدر رئیسی کو نوروز کی مبارکباد

نئے ایرانی سال کی ابتداء کی مناسبت سے آرمینیا کے وزیراعظم کیجانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی و صدر آیت اللہ رئیسی کو نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران و ایرانی عوام کیلئے نئے سال میں امن و امان و سکون کی آرزو کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئے ایرانی سال کی ابتداء کی مناسبت سے آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

آرمینیا کے صدارتی دفتر کے شعبہ اطلاعات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں نکول پاشینیان نے ایرانی اعلی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نئے سال کے آغاز پر آپ کو اور پوری ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نئے سال میں، ایران و ایرانی عوام کے لئے زرخیزی اور غیر معمولی امن و امان و سکون کی آرزو رکھتا ہوں۔

آرمینیا کے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ایران و آرمینیا کے درمیان دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ہم انتہائی خوشی کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ایران و آرمینیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک ہزار سالہ تاریخ ہے جو باہمی اعتماد و دوطرفہ احترام پر مبنی اور پائیدار توسیع پر گامزن ہیں۔

News ID 1915416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha